ایل آر ایچ کے ڈاکٹروں کا وظائف نہ بڑھانے پر بائیکاٹ ‘احتجاجی دھرنا

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ماہانہ وظائف میں 15 فیصد اضافہ نہ ملنے پر ہسپتال میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا۔ہائوس آفیسرز ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں انتظامی بلاک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے کہا کہ صوبے کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں ہاوس آفیسرز کو 15 فیصد اضافہ کے ساتھ ماہانہ وظائف دیے جارہے ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 184 ہاوس آفیسر ڈاکٹروں کو اس اضافے سے محروم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ڈاکٹر بریال نے کہا کہ ایل آر ایچ انتظامیہ فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنارہی ہے، اسپتال انتظامیہ اس اضافے کے لیے خود فنڈز کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف الیکٹو سروسز کا بائیکاٹ ہے، اضافہ نہ دیا گیا تو مکمل احتجاجی بائیکاٹ ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت نے ہاوس آفیسرز کے ماہانہ وظائف میں 15 فیصد کی منظوری دے رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed