سونیا گاندھی کی کتاب پر بھارت میں سیاسی تنازع

بھارت: کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی کتاب میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات اور ایمرجنسی سے متعلق مواد نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کتاب پر تنقید کرتے ہوئے اسے تاریخ کو درست انداز میں پیش کرنے کے بجائے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے سونیا گاندھی کی کتاب کے عنوان ’بیلونگنگ‘ پر بھی طنز کیا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کتاب کا نام ’بیلونگنگ‘ کے بجائے ’وائٹ واشنگ‘ رکھنا چاہیے تھا۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 1984 کے سکھ مخالف فسادات اور بھارت میں ایمرجنسی کے دور سے متعلق سیاسی اور تاریخی مباحث ایک مرتبہ پھر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی تنقید کے بعد سونیا گاندھی کی کتاب اور اس میں بیان کیے گئے تاریخی واقعات پر بھارت میں نئی سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed