اسپین کا یوکرین کے لیے 437 ملین یورو فوجی امداد کا اعلان

 

اسپین نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے دوران یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 437 ملین یورو مالیت کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 490 ملین ڈالر بنتی ہے۔

اس امدادی پیکج کا مقصد یوکرین کو روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کرنا اور اس کی اہم فوجی ضروریات پوری کرنا ہے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 5 نومبر 2026 کو میڈرڈ میں اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کے بعد نئے امدادی پیکج کی تصدیق کی۔

زیلنسکی نے اسپین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی امداد کی تفصیلات اور یوکرین کی فوری دفاعی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران یوکرینی صدر نے اسپین کے وزیراعظم کو ملک کے توانائی کے نظام، بجلی کی ترسیل، پانی کی فراہمی، لاجسٹکس اور ریلوے نیٹ ورک پر روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

زیلنسکی کے مطابق رواں سال روسی حملوں میں یوکرین کے بڑی تعداد میں انجن اور لوکوموٹیوز تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کی پوری جنگ کے دوران بھی اس نوعیت کا نقصان نہیں ہوا تھا۔

یوکرینی صدر نے بالخصوص دارالحکومت کیف کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام مسلسل روسی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں یوکرین کو فوجی امداد کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed