جائیداد ‘ مالی لین دین ‘ شہری کی آئی جی سے دھائی

طلا محمد ولد لیاقت علی سکنہ فتو عبد الرحیہ، دلہ زاک روڈ پشاور نے اپیل کی ہے کہ جائیداد اور مالی لین دین کے تنازع کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام اور پولیس سے رجوع کرنے کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔طلا محمد کے مطابق ان کے بھائی نے سید سعید احمد شاہ ولد سید امیر احمد شاہ سکنہ فتو عبد الرحیہ، کو اپنا گھر ایک کروڑ روپے میں فروخت کیا تھا، جس کے بدلے انہیں دوسری جائیداد دی گئی تھی، تاہم اس معاملے پر تنازع پیدا ہو گیا اور وہ اپنے حق کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہ پور تھانے میں بھی اس معاملے پر کارروائی ہوئی جہاں مبینہ طور پر مخالف فریق نے چار گواہوں کی موجودگی میں انہیں 23 لاکھ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ اپنے وعدے سے بھی مکر گئے اور اب رقم ادا کرنے سے انکاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اس لیے ان کے لیے روزانہ عدالتوں اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں ایس ایچ او اور دیگر اہلکار ان کی بات سنتے ہیں اور متعلقہ فریق کو بھی طلب کرتے ہیں، تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہائی کے باعث معاملہ حل نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پولیس اہلکاروں سے کوئی گلہ نہیں بلکہ وہ صرف انصاف چاہتے ہیں۔طلا محمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع اور مالی پریشانی کے باعث ان کے خاندان کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کی نانی اور والدہ بھی غم اور پریشانی کے دوران انتقال کر گئیں۔انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا اور سی سی پی او پشاور سمیت اعلی حکام سے اپیل کی کہ انہیں ملاقات کا موقع دیا جائے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ان کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed