کوہستان سکینڈل’ سابق سینئر آڈیٹر کا بیٹا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اپر کوہستان اسکینڈل میں نامزد سابق سینئر آڈیٹر فضل حسین کے گرفتار بیٹے مزمل خان کو احتساب عدالت پشاور نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم مزمل خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر اور سپیشل پراسیکیوٹر بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، لہذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی اجازت دی جائے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزم مزمل خان سابق سینئر آڈیٹر اے جی آفس فضل حسین کا بیٹا ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے والد کے ساتھ مل کر اپر کوہستان سکینڈل میں مبینہ طور پر سہولت کاری کی۔نیب کی استدعا پر عدالت نے ملزم مزمل خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed