چینی الیکٹرک ہائپرکار نے 503 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

 

چین کی معروف آٹوموبائل کمپنی بی وائی ڈی کی لگژری الیکٹرک ہائپرکار ’یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم‘ نے دنیا کی تیز ترین پروڈکشن کار بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

گاڑی نے یکم نومبر 2026 کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 503.17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس ریکارڈ ساز کارکردگی کے دوران گاڑی چلانے کی ذمہ داری معروف ریسنگ ڈرائیور مارک باسنگ نے انجام دی۔

اس کامیابی کے بعد یانگ وانگ یو 9 ایکسٹریم نہ صرف دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی بن گئی ہے بلکہ اسے مجموعی طور پر تیز ترین پروڈکشن کار کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

یہ گاڑی اس سے قبل بھی رفتار کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکی ہے۔ ستمبر 2025 میں اس کی رفتار 496.22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تازہ ترین کارکردگی نے اس سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ریکارڈ کے ساتھ گاڑی میں استعمال ہونے والے گیٹی ٹائرز نے بھی عالمی سطح پر اعزاز حاصل کیا۔ ان ٹائروں کو دنیا کے تیز ترین الیکٹرک اور روڈ کار ٹائر قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed