سرڈھیری پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، ایک لاکھ 5 ہزار روپے مالِ مسروقہ برآمد

چارسدہ میں پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے دو عناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری بلال حلیم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری یاسین خان نے پولیس ٹیم کے ساتھ مل کر سرچ اینڈ اسٹرائیک کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ذیشان ولد فضل اکبر اور عمران ولد رحمت (ساکنان منی خیلہ سرڈھیری) کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی مسروقہ رقم برآمد کر لی ہے۔ دونوں ملزمان سے قانون کے مطابق مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چارسدہ پولیس انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی مال و ملکیت کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات جاری رکھے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed