فی تولہ سونے کی قیمت میں12ہزار 800روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کی کمی سے 6 ہزار 578 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279 روپے کی کمی سے 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed