ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی کمی کر دی، ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed