پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ضلع پشاور نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ڈیفنس اینڈ سپورٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کے مطابق کمیٹی کے قیام کا مقصد کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتاری، قانونی نوٹس یا دیگر قانونی مسائل کی صورت میں فوری معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔پی ٹی آئی پشاور نے تمام اراکین اسمبلی، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قانونی مسئلے کی صورت میں کمیٹی کے کنوینیر یا دیگر اراکین سے فوری رابطہ کیا جائے۔پارٹی کے مطابق کمیٹی موجودہ حالات میں کارکنوں کو قانونی تحفظ اور ضروری معاونت کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔







