ٹرمپ نے چین کو ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کردی

چین میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسلحہ چین کو بیچنے کی پیشکش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ یہ اقدام تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت پر چین کی تشویش کے جواب میں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کے موقع پر بھی یہ معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آیا تھا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں دوسرے ممالک کو اسلحہ فروخت کرتے ہیں اور گفتگو کے دوران ایک موقع پر انہوں نے چینی صدر شی سے بھی پوچھا کہ وہ کچھ ہتھیار خریدنا چاہیں گے؟۔ڈیوڈ پرڈیو نے کہا کہ دوسری اشیا کی فروخت کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، امریکی و چینی صدور جب بھی ملتے ہیں اس معاملے پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کی فروخت کے معاملے پر امریکہ کا موقف وہی ہے اور تبدیل نہیں ہوا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن دسمبر میں پہلے ہی تائیوان کو 11 اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مںظوری دے چکا ہے جو کہ 1979 کے بعد سے کسی بھی امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی سب سے بڑی فروخت ہے۔ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ خود کو خود مختار قرار دینے والے تائیون کو امریکہ طویل عرصے سے اسلحہ فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن اور چین کے درمیان کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔امریکی قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کے دفاع کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کا پابند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed