رفیع اللہ ملاکنڈ چیمبرآ ف کامرس کے بلامقابلہ صدر منتخب

ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے نتیجے میں نئی قیادت کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ہے۔ چیمبر کی ۲۲ رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام ارکان نے رفیع اللہ کو صدر، محمد کاشف کو سینئر نائب صدر اور ضہیب ضیاء کو نائب صدر کے عہدے کے لیے بلامقابلہ منتخب کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن ملاکنڈ چیمبر کے چیئرمین ارباب شاہد پرویز اور ممبران مظہر اقبال و شفیع اللہ کے مطابق صدارت، سینئر نائب صدارت اور نائب صدارت کے لیے بالترتیب رفیع اللہ، محمد کاشف اور ضہیب ضیاء نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔ مقررہ مدت کے دوران ان کے مقابل کسی دیگر امیدوار کے کاغذات نہ آنے پر ایگزیکٹیو کمیٹی نے تینوں عہدیداروں کو بلامقابلہ کامیا ب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نومنتخب صدر اور دیگر عہدیدار یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء کو اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے اور دو سالہ مدتِ ملازمت کے دوران علاقے میں صنعت و تجارت کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed