اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے ۲۲ ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں کو  22ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کی انتظامیہ نے ۲۴ سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تعلیمی اداروں کی ان عمارتوں کو شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے بلائی گئی اضافی پولیس نفری کی رہائش گاہوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اسکولوں کی اس اچانک بندش کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔ تاہم وفاقی نظامت تعلیم کی جانب سے فی الحال آن لائن تدریس یا بچوں کو پڑھائی کا کوئی متبادل نظام فراہم کرنے کی پالیسی تیار نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور پیش قدمی کو روکنے کے لیے وفاقی انتظامیہ نے شہر کے اہم راستوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed