صوبے میں گندم بحران کے باعث سرکاری آٹے کی فراہمی کا کام جزوی طور پر روک دیا گیا ہے صوبے میں گندم بحران کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے ، صوبائی حکومت نے پاسکو سے فوری طور پر رابطے کی ہدایت کردی ہے ،خیبرپختونخوا میں گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صوبے کے سرکاری گوداموں میں صرف دو ہفتوں کا گندم اسٹاک رہ گیا۔محکمہ خوراک کی دستاویز کیمطابق گوداموں میں ایک لاکھ 89 ہزارمیٹرک ٹن گندم موجود ہے،صوبے کو روزانہ تقریبا 14 ہزار 900 میٹرک ٹن گندم درکارہے،موجودہ اسٹاک صوبے کی ضرورت کیمطابق صرف دو ہفتے کیلیے ہے۔دستاویز کیمطابق خیبرپختونخوا کو سالانہ 54 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے،صوبے کی اپنی پیداوار صرف 14 لاکھ 72 ہزارمیٹرک ٹن ہے،یوں صوبیکوسالانہ 39 لاکھ 64 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے،صوبے کی مجموعی آبادی 4 کروڑ 38 لاکھ 43 ہزار ہے۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نیگندم بحران کے خدشے پرخطرے کی گھنٹی بجادی ہے،تاہم پاسکو سے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی ابھی پائپ لائن میں ہے۔







