ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
لیڈی گاگا نے اپریل 2024 میں مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تھی۔ گلوکارہ اس سے قبل بھی مستقبل میں ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
2025 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لیڈی گاگا نے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ماں بننے کو اپنی زندگی کا اگلا بڑا کردار سمجھتی ہیں۔
لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی ذاتی تعلق کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
مائیکل پولانسکی نے لیڈی گاگا کے 2025 میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے البم ’میہم‘ میں بطور رائٹر بھی کام کیا تھا۔







