گھریلو اجزا سے خوشبودار ایئر فریشنر بنانے کا آسان طریقہ

صاف ستھرا گھر نہ صرف دیکھنے میں بھلا لگتا ہے بلکہ اس کی خوشگوار اور ہلکی مہک ماحول کو مزید دلکش بنا دیتی ہے۔ لوگ اکثر گھروں کو معطر رکھنے کے لیے بازار سے مہنگے ایئر فریشنرز خریدتے ہیں، تاہم چند عام اور قدرتی گھریلو اجزا کا استعمال کر کے خود بھی ایک بہترین اور سستا ایئر فریشنر تیار کیا جا سکتا ہے۔اس گھریلو ایئر فریشنر کو بنانے کے لیے ایک گلاس پانی، لیموں کے ٹکڑے، ایک چمچ روزمیری اور ایک کھانے کا چمچ ونیلا ایسنس درکار ہوگا۔ ایک پین میں پانی ڈال کر ان تمام اجزا کو شامل کریں اور اچھی طرح گرم کر لیں۔ محلول تیار ہونے پر اسے ٹھنڈا کر کے اسپرے بوتل میں بھریں اور فریج میں محفوظ کر لیں۔ اسے دن میں دو سے تین مرتبہ کمروں میں اسپرے کیا جا سکتا ہے۔لیموں کی تازگی اور ونیلا کی میٹھی خوشبو روزمیری کے ساتھ مل کر گھر کے ماحول کو فرحت بخش بناتی ہے۔ یہ قدرتی محلول مہنگے ایئر فریشنرز کا ایک بہترین متبادل ہے، تاہم خوشبو کے دیرپا رہنے کا انحصار کمرے کی ہوا کی آمدورفت پر ہوتا ہے۔ استعمال کے دوران بوتل کی صفائی کا خیال رکھیں اور رنگ یا بو بدلنے پر نیا محلول تیار کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed