پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن اور اسلام آباد کے باہمی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی نیٹ ورک 18 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر امریکا کے لیے اسلام آباد سے رابطہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کا موازنہ بھارت کے ایران کے ساتھ قائم تعلقات سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت کو اپنے مفادات کے تحت ایران سے ملاقاتیں اور تعلقات قائم رکھنے پڑتے ہیں، اسی طرح امریکا کو بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا ہوتا ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ بطور وزیر خارجہ انہیں ایسے ممالک سے بھی روابط قائم رکھنے ہوتے ہیں جن سے مختلف امور پر شدید اختلافات موجود ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا اگرچہ ایک مشکل عمل ہے، تاہم یہ امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے یہ نقطہ بھی واضح کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ رابطہ رکھنے سے واشنگٹن کو ان اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنے میں مدد ملتی ہے جن پر بھارت کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید اعادہ کیا کہ امریکا عالمگیر سطح پر ہر قسم کی دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کی مکمل مخالفت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed