کوہستان میگا اسکینڈل، نیب نے سینئر آڈیٹر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اربوں روپے کے کوہستان میگا اسکینڈل کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کے سینئر آڈیٹر کے بیٹے مزمل خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق اس تازہ گرفتاری کے بعد اس ہائی پروفائل کیس میں اب تک حراست میں لیے گئے ملزمان کی مجموعی تعداد 46 ہو گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مزمل خان اے جی آفس پشاور میں تعینات سینئر آڈیٹر فضل حسین کے فرزند ہیں۔ ملزم پر مبینہ طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مختلف غیر قانونی جائیدادوں کی ملکیت کا الزام ہے، جو انہوں نے اپنے والد اور کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے بنائیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مزمل خان کے نجی بینک (ایم سی بی) کے اکاؤنٹ میں ان کے والد اور مرکزی ملزم کی جانب سے غیر قانونی ذرائع سے منتقل کی گئی کروڑوں روپے کی رقم موصول ہوئی، جسے انہوں نے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ نیب خیبر پختونخوا نے واضح کیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں ملوث دیگر کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مزید اہم گرفتاریوں کا امکان ہے۔

SEO Tags:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed