زیادہ لسٹ اے سنچریاں ، فخر زمان ٹاپ 5ملکی بیٹرز کی فہرست میں شامل

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ فخر زمان نے ملتان میں جاری چیمپئنز کپ میں گزشتہ روز پاک گرینز کی جانب سے پاک گولڈ کیخلاف 105 گیندوں پر 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 115 رنز سکور کیے جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 21ویں سنچری تھی۔فخر زمان اب زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ فخر زمان اب تک لسٹ اے کرکٹ میں 171 میچز کی 169 اننگز میں 8 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 46.79 کی اوسط سے 7534 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 21 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 31 سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے باز ہیں۔خرم منظور 27 لسٹ اے سنچریوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ سابق مایہ ناز اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سابق قومی کپتان سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور فخر زمان نے اب 21، 21 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر 5 ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کرکے چھٹے، سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور سابق کپتان اظہر علی 18، 18 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ ، سابق کپتان شان مسعود اور احمد شہزاد 17، 17 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر 8 ویں، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد، سابق ون ڈے کپتان اظہر علی ، اوپنر امام الحق اور آل رانڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 9 ویں جب کہ سابق کپتان محمد یوسف، رمیز راجہ، عمر امین اور عمران فرحت 15، 15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 14 لسٹ اے سنچریاں بنا کر اس فہرست میں 11ویں اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ساجد علی 13 لسٹ اے سنچریوں کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہیں۔ سابق کپتان یونس خان، انضمام الحق ، سلیم ملک اور جاوید میانداد نے اپنے لسٹ اے کیریئر میں 12،12 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔ مصباح الحق نے اپنے لسٹ اے کیریئر میں 11 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed