ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے خیبر پختونخوا پولیس کے باہمت حوالدار کاظم جان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں ان کے معصوم بیٹے نے اپنے شہید والد کے جسدِ خاکی کے سامنے کھڑے ہو کر باوقار انداز میں آخری سلیوٹ پیش کیا۔
اس جذبات سے آرستہ اور رقت آمیز لمحے نے وہاں موجود تمام پولیس افسران، جوانوں اور اہل علاقہ کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔ ایک طرف آنکھوں میں اپنے باوفا والد کی جدائی کے پرنم آنسو تھے تو دوسری جانب اپنے باپ کی عظیم قربانی اور شجاعت پر فخر و غرور واضح جھلک رہا تھا۔
خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے شہید حوالدار کاظم جان کو مکمل سرکاری اعزاز اور شاہانہ احترام کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اور ریجنل پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پولیس کا ہر جوان ملک و قوم کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور شہداء کے بچوں اور لواحقین کی سرپرستی کو اپنا اولین فرض سمجھتا ہے۔







