پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں عارضی قیام کیلئے دو سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج کردیں۔عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے حکمنامہ جاری کردیا۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق افغان صدارتی پروٹیکٹو سروس میں اسپیشل ایجنٹ رہ چکے جبکہ دوسرے درخواست گزار سابق افغان نیشنل آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔دونوں درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ افغانستان واپسی پر انہیں جان کا خطرہ ہے۔ درخواست گزاروں نے ہنگامی طبی علاج کی بھی استدعا کی تھی۔درخواست گزار کے مطابق انہوں نے ویزے کی تجدید کیلیے درخواست دے رکھی ہے، دونوں درخواست گزاروں نے گرفتاری، ہراسانی اور بیدخلی سے تحفظ کی استدعا بھی کی۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ ویزے کی تجدید اور توسیع سے متعلق معاملات متعلقہ حکام کے دائرے میں آتے ہیں۔ آرٹیکل 199 کے تحت مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا، دونوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔







