معذور افراد کیلئے سفری سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات

اسپیشل پرسنز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری مسعود خان نے چمکنی بس ٹرمینل کے پراجیکٹ مینیجر، نوید خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مسعود خان نے زیرِ تعمیر چمکنی بس ٹرمینل منصوبے میں افراد باہم معذوری کی مکمل رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی انفراسٹرکچر کو اس انداز میں تعمیر کیا جانا چاہیے کہ وہ تمام شہریوں، خصوصا افراد باہم معذوری، کے لیے محفوظ، باوقار اور بلا رکاوٹ قابلِ استعمال ہو۔انہوں نے منصوبے میں ریمپس، معیاری وہیل چیئر رسائی، ٹیکٹائل پاتھ ویز، مخصوص پارکنگ، قابلِ رسائی واش رومز، مناسب سائن ایج اور دیگر سہولیات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پراجیکٹ مینیجر نوید خان نے ایس پی ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ افراد باہم معذوری کی رسائی سے متعلق تمام اہم نکات کو ترجیحی بنیادوں پر مدِنظر رکھا جائے گا اور منصوبے میں یونیورسل ایکسیسبیلٹی (Universal Accessibility) کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ایس پی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سرکاری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افراد باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ اور ایک جامع، مساوی اور قابلِ رسائی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed