خامنہ ای کا جنازہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار،4کروڑ افراد کی شرکت

ایرانی حکام نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی آخری تقریبات میں 4 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کا دعوی کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی اور قانون علی اکبر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجف، کربلا، قم، مشہد اور تہران سمیت مختلف شہروں میں مجموعی طور پر کروڑوں افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت کی سرگرمیاں سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کو اب پرسکون نیند اور آرام کو خیر باد کہنا ہوگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے اردن، کویت، عمان اور دیگر ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو جنگ سے پہلے کی صورتحال میں واپس لانے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed