مہمند روڈ حادثے میں جوانسال فارسٹ گارڈ جاں بحق

مہمند لوئر سب ڈویژن تحصیل پنڈیالی تمانزئی ہاشم کور عزیز خیل کے رہائشی نوجوان قدر گل شاہ بیگ لنک روڈ پر زرنج گاڑی لے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ سڑک پر گہرے کھڈوں اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے قدر گل فاریسٹ گارڈ کی موت واقع ہوئی. مرحوم میر جمال کے بیٹے اور ایک غریب خاندان کے کفالت کا واحد ذریعہ تھے ‘اس المناک واقعے پر پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے. ‘سالانہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کے نام پر لاکھوں کروڑوں فنڈ لئے جاتے ہیں لیکن علاقے کے لنک سڑکیں اج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے. جس کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed