پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ، سیٹھی ٹائون میں واقع مقامی فلیٹس سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی، تاہم بعد ازاں پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت مسما ة(ز)، زوجہ خیال محمد، سکنہ بیرون یکہ توت کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پہاڑی پورہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا، پولیس نے متوفیہ کے والد کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ضروری قانونی کارروائی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔ یاد رہے کہ پہاڑی پورہ، سیٹھی ٹان میں واقع مقامی فلیٹس سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







