ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس چمپئن شپ سیزن ٹو ایبٹ آباد نے جیت لی

ماڈرن ایج سکول ایبٹ آباد میں منعقدہ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس چمپئن شپ سیزن ٹو، ایبٹ آباد نے جیت لی، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ثیبل ٹینس اکیڈمی پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ صوابی سے تعلق والی خاتون کھلاڑی جنیتا نے فائنل میں ایبٹ آباد کی نور کو ہراکر وویمن کٹیگری میں فاتح ٹرافی اپنے نام کر گئیں، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبد الواحد سراج تھے، جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ٹورنامنٹ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، اس ایونٹ میں ملک پشاور، اسلام آباد، صوابی، ہری پورٹ، ایبٹ آباد، مردان سمیت مختلف شہروں سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، اختتامی تقریب کے موقع صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد نواز ملیزئی، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے کوچ محمد ابراہیم، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر زاہد تنولی، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ماجد رفیق مغل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed