خاتون وکیل پر تشدد’ ملزم عبد الصادق کی درخواست ضمانت خارج

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورحبیب الرحمان  نے خاتون وکیل مدیحہ پرویز پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالصادق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔سماعت کے دوران متاثرہ خاتون وکیل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی، جنرل سیکرٹری اشفاق احمد داودزئی اور بیرسٹر عامر اللہ چمکنی عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم کی ضمانت کی مخالفت کی۔مدعی کے وکلا نے مقف اختیار کیا کہ ملزم نے سیشن کورٹس پشاور کے احاطے میں خاتون وکیل کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی جرم کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے وہ ضمانت کا حقدار نہیں۔دوسری جانب ملزم کے وکلا کا موقف تھا کہ یہ ایک دیوانی مقدمہ کا نتیجہ ہے مگر اس کے باوجود اسکے موکل کا ضمانت پر رہا ہونا حق ہے۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم عبدالصادق کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں بند رکھنے کا حکم جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed