پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ اور قبائلی امورنے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 18 اورگریڈ17 کے 50 سے زائد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق تبدیل کیے جانے والے افسران میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز حبیب اللہ خان، ذیشان تاج، بینش گل، عندلیب شبیر، عبدالوحید، عمر سیف اللہ جلیل، وحید عاصم، حنا، عرفان اللہ، مظہر علی شاہ، محمد علی شاہ، راشد خان، عمران خان، عمر محمود، عمر زیب، ہما فرید، شبینہ مقصود، عظمی نصیر، محمد عمیر عمر، نعیم اللہ، اسد اللہ، عمران علی، محمد یاسر خان، رحیم دل حق، خالد حسین، شاہ سعود، حیات خان خلجی، امجد علی، نثار احمد، منہاج خان، فاروق حیات، سکندر زمان، ذوالفقار علی، جنید عالم اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔اسی طرح تبادلے پانے والے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز میں تیمور انور، عمران خان، صبا جہانگیر، کرامت اللہ، روحی بانو، امبرین، فاطمہ خان، لبنی شہزادی، محمد ذکریا افتخار، ارشد علی اور حارث خان شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed