لاء آفیسرز کی بنوں کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش

خیبر پختونخوا لا آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بنوں میں دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور پولیس، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بیان میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بنوں میں امن و استحکام کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن نے عوام سے بھی بنوں میں امن اور شہدا کے لیے خصوصی دعاں کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed