رپورٹ: انجنیر اجلال احمد
“ستوری د آسمان ادبی جرگہ” کی ایک باوقار ادبی نشست شارجہ، النہدہ میں انجینئر اجلال احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ یہ تقریب افسر افغان کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جبکہ صدارت جناب پیر سرفراز صاحب نے فرمائی۔اس موقع پر مہمانوں میں جناب ځلند اورکزئی، سمیع اللہ سمیع، غلام نبی، جناب اقبال بیقرار اور صدیق عادل اورکزئی شریک ہوئے۔ اعزازی مہمان جناب افسر افغان صاحب تھے، جبکہ میزبانی کے فرائض انجینئر اجلال احمد نے انجام دیے۔تقریب کی نظامت جناب محنت گل ہمدرد صاحب اور جناب ایوب گوہر صاحب نے مشترکہ طور پر انجام دی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ادریس معصوم آفریدی کو حاصل ہوئی۔
اس کے بعد آزاد (غیر طرحی) مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں شاکر اورکزئی ,حافظ مشکور,اکرام ناز اورکزئی,نیک صورت شهاب ,وصال آفریدی,ادریس معصوم آفریدی,ادریس معصوم آفریدی ,عمران کپتان ,گوہر ایوب , محنت گل ہمدرد ,پیر فیض خٹک , نعمان خان شعراء نے اپنا کلام پیش کیا. صدرِ محفل جناب پیر سرفراز صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں پشتو رسم الخط اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور محفل میں تشریف لانے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر جناب ځلند اورکزئی صاحب کی پھوپھی اور جناب پیر فیض خٹک صاحب کی نانی مرحومہ کے لیے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔







