بزرگ مالکن کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید’ 5 لاکھ جرمانہ

ایڈیشنل سیشن پشاور امتیاز علی نے بزرگ خاتون مالکن کو تنخواہ تنازعہ چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملازم کو جر م ثابت پر عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز اسنادی، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم آصف پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ حیات آباد میں 10اکتوبر2022کو تنخوا نہ بڑھانے کے تنازعہ پر اپنی مالکن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کردیاگیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا،عدالت نے قرار دیاکہ ملزم وقوعہ کے موقع پر جیونائل ( کم عمر ) تھاکہ لہذا عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پراسے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سز اسنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed