عمران خان کی رہائی کے لیے جامع حکمت عملی اور سیاسی مذاکرات ضروری ہیں،معظم بٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان اور سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مذاکرات کو کمزوری اور اپوزیشن کو ٖغداری کا نام دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بنیاد ی وجہ سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت کے احاطے میں گرییان سے پکڑ کرانتہائی غلط طریقے سے گرفتاری تھی، جسے سپریم کورٹ بھی غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے تنازعات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کی رہائی کے لیے ایک جامع اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت عمران خان پاکستان کی سب سے معروف شخصیت ہے۔انہوں نے عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لینا ہوگا تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو سکے۔ معظم بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سیاسی افہام و تفہیم اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، جبکہ غیر سیاسی قوتوں کے ذریعے فیصلے کرانے کی روایت ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرین اس معاملے پرنہ پارلمینٹ کے اندر اور نہ ہی باہر اس حوالے سے کوئی موثر سیاسی تحریک کی اسلوب کو اپنایا جارہاہے جس کا بہت نقصان ہورہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed