کوشش ہے ‘خیبر پختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کی جائے’فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ وزیر اعلی کی تبدیلی کے خواہاں ہیں، پی ٹی آئی کو جب اپنے میر جعفر اور میر صادق کا پتہ چلا تو وزیر اعلی بدلا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے، صوبے میں سب سے زیادہ منتخب نمائندے پیپلز پارٹی کے ڈیرہ سے ہی ہیں۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں، مولانا سے رابطے رہتے ہیں، کچھ عناصر ڈیرہ ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی واپسی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، جو ایک بار تحریک انصاف کی بس سے اتر جائے اس کی واپسی مشکل ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed