ایڈورڈز کالج کے سینئراسسٹنٹ کی بیدخلی کالعدم

سول جج پشاور احتشام الحق نے ایڈورڈز کالج کے سینئر اسسٹنٹ مشتاق خان کی کالج سے بے دخلی اور پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قراردیاکہ کالج کے قائم مقام پرنسپل کو روزمرہ کے امور کے علاوہ دیگر اختیارات حاصل ہی نہیں ہیں، گزشتہ روز عدالت نے چند روز قبل ایڈورڈز کالج پشاور میں تعینات آفس اسسٹنٹ مشتاق خان کی کالج سے بے دخلی اور داخلے پر پابندی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کے منسٹس کے مطابق قائم مقام پرنسپل صرف روزمرہ امور تک محدود ہیں، جب کہ معطلی، تقرری، برطرفی، ترقی اور ڈسپلنری کارروائی جیسے اہم فیصلے صرف مستقل پرنسپل یا بورڈ آف گورنرز ہی کر سکتے ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مدعیان مشتاق خان کا ماضی ریکارڈ ر بھی خراب ہونا ثابت نہیںکرسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed