مون سون کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے ، 14 تا 17 اگست اسلام آباد،کشمیر،بالائی پنجاب،کے پی،گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے،18 سے21اگست کے دوران کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، اور پنجاب،بلوچستان،کے پی کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے شدید بارشوں سیاسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،لاہور،پشاور،نوشہرہ کینشیبی علاقیزیرآب آسکتیہیں، کمزور انفرا اسٹرکچراور درخت اکھڑنے کا بھی خطرہ ہے،سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا، جس کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے فلڈ وارننگ جاری کر دی۔جس میں دریائے چناب اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن سمیت نارووال، گجرات، جھنگ، ملتان، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گجرانوالہ، وزیرآباد اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اور عوام کو دریاں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، دیر، چترال، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان، خضدار اور ژوب میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed