ہرپندرہ روز بعد روپوں میں اضافہ کے بعددوتین ماہ بعد چند پیسوں کی کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ھے
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔حکومت کی ترجیحات میں دور دور تک عوام کو ریلیف کی فراہمی نظر نہیں آتی۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود حکومت ہرپندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل روپوں میں اضافہ کرتی رہی اور دو تین ماہ بعدقیمتیں چند پیسوں میں کم کرکے قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سناتی ہے جوکہ حقیقت میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ھے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے اسوہ انٹرنیشنل سکول اینڈکالج جلالہ مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جماعت اسلامی مردان کے ضلعی امیر اور ادارے کے ڈائریکٹر غلام رسول نے بھی خطاب کیا انہوں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سرکاری سطح پر بدترین کرپشن جاری ھے حکومت کرپشن پر قابوپانے کے بجائے غیرملکی قرضوں پر انحصار کررہی ہے اور یہ قرضے عالمی مالیاتی اداروں سے شرمناک شرائط پر حاصل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا ھے کہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک سمیت دیگرعالمی مالیاتی ادارے حکومت پاکستان کو ایسے شرائط پر قرضے دے رہی ہیں کہ حکومت قرضوں کی واپسی کے لئے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے گی اور حکومت ہرماہ بجلی اور گیس کےفی یونٹ نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہرپندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی یہی وجہ ہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہونے کے باوجوداس کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کررہی ہے جبکہ ستم ظریفی کا مقام ہے کہ ایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کررہا ھے جو کہ غلامی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ھے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں







