وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے ائیر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا ،وزارت خزانہ خیبر پختون خوا ایوی ایشن کو ائیر ایمبولنس کے لئے فنڈ فراہم کرے گی ۔ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لئے پیش کیا، ہیلی کاپٹر پہلے ہی سے کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed