سابق گورنر حاجی غلام علی اس جدید دور میں بھی ہم 20 گھنٹے تک آگ بجھانے میں ناکام رہتے ہیں تو سرمایہ کار کو کیسے راغب کیا جا سکے گا، اگ سے تباہ ہونے والی ڈینز اندسٹری کارخانے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو پشاورسابق گورنر حاجی غلام علی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈینز انڈسٹری جو بچوں کے پیمپرز اور ڈسپوزیبل اشیا کے کارخانے میں آگ لگنے اور اربوں روپوں کے نقصان پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ ایسے واقعات کے بعد ریسکیو آپریشن میں کمزوری کسی طور بھی سرمایہ کاری اور کاروبار کے مستقبل کے لیے نیک شگن نہیں، ریسکیو اداروں کی استعداد کار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے آگ سے خاکستر ہونے والے کارخانے کے دورہ ، لوگوں ملکان حاجی شیر محمد ولیبر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر حاجی غلام علی کے فضل الہء بختیار خان صدر حیات اباد انڈسٹری ایسوسیشن سرحد بزنس الائنس کے گو چیرمینز محمد اسحاق سید سراج الدین عطا الرحمن غلام بلال جاوید صد پشاور ٹریڈ چیمبر طارق راناسابقہ صدر فیصل کاکاخیل اور دیگر صنعت کاربھی ھمراتھے۔ سابق گورنر نے کارخانے کے جلے ہوئے حصوں اور منہدم ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ مقامی افراد اور اداروں کی جانب سے انہیں کارخانے میں ہونے والے اربوں روپوں کے مالی نقصان کی تفصیلات پر بریف کیا گیا۔ ناقابل تلافی مالی نقصان اور آگ بجھانے کے عمل میں 20 گھنٹوں سے زائد کا وقت لگنے پر سابق گورنر نے افسوس اور دکھ کات اظہار کیا اور بات چیت میں اسے سرمایہ کاری اور کاروبار کے مستقبل کے لیے ابشگن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال میں ہم سے کئی دہائیاں آگے چل رہی ہے لیکن ہم آج بھی ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں جو کہ قابل تشویش امر ہے۔







