پینل پر موجود تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ فعال ہیں، مشیر صحت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے صحت کارڈ کے بقایاجات کی وجہ سے مفت علاج کی سہولت کی چند ہسپتالوں میں بندش کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے پینل پر موجود تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ فعال ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کارڈ سہولت کی چند ہسپتالوں میں بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ہوتے ہوئے صحت کارڈ کی سہولت کبھی بند نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق صحت کارڈ کے بقایاجات ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان کی ادائیگی بھی جاری ہے۔ اس بابت رواں ماہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو ساڑھے 4 ارب روپے ریلیز ہوچکے ہیں۔ صحت کارڈ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے جو جاری رہے گا۔ صحت کارڈ کے بقایاجات کی مرحلہ وار ادائیگی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed