پشاور میراتھن ریس چھ ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا نے 6 ستمبر کو پشاورمیراتھن ریس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ 25 کلومیٹر پر مشتمل ریس پشاور میں بی آر ٹی روٹ پر چمکنی سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس تک ہوگی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے ریس میں ملک بھر سے اتھلیٹس حصہ لیں گے۔ ریس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جاری کر دیا گیا ہے خواہشمند اتھلیٹس کو تین ستمبر تک رجسٹریشن کرانے کا کہا گیاہے۔اتھلیٹس کو ضرورت کی بنیاد پر ہوٹل کی سہولت دی جائے گی تاہم کسی کو ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا، ریس میں ٹاپ 20 پوزیشن لینے والے اتھلیٹس میں 10 لاکھ روپے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed