بٹ خیلہ,تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ ڈگری کالج کے قریب تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری،جسکے نتیجے میں نوجوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے تحصیل بٹ خیلہ ڈگری کالج کے قریب موٹر کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نوجوان احمد سکنہ آلہ ڈھنڈڈھیری جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو،الخدمت فاؤنڈیشن،نظام الدین سوشل ورکر کے اہلکاروں موقع پر پہنچ گئے موٹر کار سے نوجوان کے لاش نکال کر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیا نوجوان احمد کے اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی،نوجوان احمد کے نمازجنازہ آبائی گاؤں آلہ ڈھنڈڈھیری میں ادا کردیاگیا نمازجنازہ میں عوامی وکلاء،سماجی،سیاسی حلقوں کے علاوہ عمائدین علاقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed