پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین، بیوگان اور ان کے خاندان، جو رٹ پٹیشن نمبر 3970 آف 2026 میں درخواست گزار ہیں، نے 16 نومبر 2026 کو معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی آخری سماعت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ فریقین کے جوابات پر ان کا تفصیلی جواب الجواب (Rejoinder)، جس میں درج ذیل اہم نکات کو اجاگر کیا گیا تھاڈائریکٹر جنرل، پی ایس بی کا مورخہ 29.04.2026 کا تسلیم شدہ مقف کہ پنشن ایک "وعدہ شدہ خرچ (Committed Expenditure)” ہے اور اس کی بندش صرف وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اضافی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر مجاز دوبارہ مختص (Re-appropriation) کی وجہ سے ہے، وزارت خزانہ کی پی ایس بی ملازمین کو پنشن دینے کی رائے، 1999 میں وزیراعظم کی زبانی منظوری اور بعد ازاں 2004 میں وزیراعظم کی تحریری منظوری۔پی ایس بی ایمپلائز پنشن فنڈ میں 135 ملین روپے کی موجودگی اور 19.4 ملین روپے کا پی ایچ ایف کو غیر واضح طور پر منتقل کیا جانا جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا؛ اورتین روز قبل مورخہ 13.11.2026 کو ذاتی طور پر معزز اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو رسید کے ساتھ فراہم کر دیا گیا تھا۔پیشگی فراہمی کے باوجود، معزز جسٹس عمیر مجید ملک صاحب کے روبرو جواب الجواب کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے معاملے کو اب 04.12.2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔پنشنرز کے ترجمان نے کہا: "ہمیں معزز عدالت اور معزز اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے دفتر کا بے حد احترام ہے۔ تاہم، 70 اور 80 کی دہائی کے ریٹائرڈ ملازمین، بشمول بیوگان، جو جون 2026 سے پنشن سے محروم ہیں، اس بنیاد پر التوا کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ جواب الجواب نہیں دیکھا گیا، جبکہ وہ بہت پہلے فراہم کیا جا چکا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس محرومی کے دوران ہمارے چار ریٹائرڈ ساتھی وفات پا چکے ہیں۔”پنشنرز نے معزز عدالت عالیہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ کیس کی سماعت کر کے بیوگان اور ریٹائرڈ پنشنرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ عدالت فریقین کو ہدایت دے کہ تکنیکی بنیادوں پر وقت مانگنے کے بجائے وعدہ شدہ پنشن کے واجبات کو بغیر کسی مزید تاخیر کے ادا کر دیں۔







