داودزئی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کی ہدایت پر رورل ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران ڈی ایس پی خزانہ سب ڈویژن آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی ناصر فرید خٹک نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسلحہ نمائش، غیر قانونی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، آٹھ عدد پستول اور متعدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed