تھانہ مندنی کی حدود میں رقم کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق سے میرہ خان ولد اجمیر خان سکنہ غنڈا خیل زیم جاں بحق ہوا، جبکہ دوسرے فریق سے شاہ فہد ولد جہانزیب بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان سے گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔







