افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ فروری کے مقابلے مارچ کے مہینے میں افغانستان کے لیے برآمدات میں12.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق مارچ 2023 میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 49.3 فیصد کمی ہوئی، مارچ 2024 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023 میں یہ حجم 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed