عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا

نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف اورنگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے حج ایپلی کیشن کا اجرا کردیا ہے۔

حج موبائل ایپ میں عازمین حج کیلئےتمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرااسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کی اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed