پشاور، آرمی سٹیڈیم شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔

 

کور کمانڈرپشاور لیفٹنٹ جنرل حسن اظہر حیات نے موسم بہار فیسٹیول کا افتتاح کیا

صوبائی درالحکومت پشاور میں واقع مشہورزمانہ آرمی سٹیڈیم ( کرنل شیر خاں شہید سٹیڈیم)  کئی سال بعد  شہریوں کھول دیا گیا ہے سیٹیڈیم میں موسم بہار فیسٹیول کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جہاں پر خصوصی سٹال لگائے گئے ہیں تاکہ فیلمیز یہاں آکر محظو ظ ہو سکیں۔

اس موقع پر سیٹیڈیم کے احاطے میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جہاں سٹیڈیم میں کی جانے والی آتشبازی سے  حاضریں خوب لطف اندوز ہو ئے تقریب کے  مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے جنہوں نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا  ۔ پشاور کے شہریوں کی جانب سے آرمی سٹیڈیم کھولنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ یہ سٹیڈیم بند ہونے کے بعد شہریوں کے لئے تفریح کا کوئی قابل دید مقام نہیں تھا

جہاں پر شہری فیملی کیساتھ وقت گزار سکیں ۔اس لئے اس کو پشاور کے جد ی پشتی شہریوں نے کینٹ بورڈ کے منتظمین کی بہتر ین کاوش قرار دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ پھولوں کے شہر پشاور میں آمن و آشتی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ادارہ کسوٹی کی جانب سے شہریوں سے گذاز ش کی جاتی ہے کہ وہ اس بہترین  سہولت کی صفائی کا خوب خیال رکھیں تاکہ لوگ یہاں پر آکر لطف اندوز ہو سکیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed