ضلع دیر لوئر کے علاقے معیار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران اپنا ہوٹل خود مسمار کرنے والا ہوٹل مالک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا-واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی-مقامی ذرائع کے مطابق مسکینی روڈ پر واقع خان باچا ہوٹل کا مالک خان باچا تجاوزات کے خلاف کارروائی کے پیش نظر اپنے ہوٹل کو خود مسمار کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا-واقعہ کے بعد اسے فوری طور پر تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، اور ہوٹل مالک جاں بحق ہو گیا، خان باچا کی اچانک موت سے ان کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا-وہ علاقے کی معروف کاروباری شخصیت تھے- ان کے انتقال پر مقامی تاجروں، عوام اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔







