امریکی کانگریس پر حملہ، ٹرمپ کے حامی کو 41 ماہ قید کی سزا

 

امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیکب چانسلی کو عدالت نے 41 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق قدیم قبائلی کے روپ میں جیکب چانسلی کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والوں میں شامل تھا۔نیزہ اٹھائے اور سینگوں والی ٹوپی پہنے جیکب کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے حامیوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو سنائی گئی سزا کیپیٹل ہل کے کسی بھی حملہ آور کو دی جانے والی سب سے سخت سزا ہے۔اس سے قبل ایک سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو حملے کے دوران ایک پولیس افسر کو مکا مارنے پر 41 مہینوں کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed