شعیب جمیل
اینٹی کرپشن کورٹ پشاور نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی طلباء فنڈز میں لاکھوں روپے خوردبرد کے مقدمے میں نامزد خاتون سینئر کلرک کو الزامات ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کردیا پراسیکیوشن کے مطابق خاتون سینئر کلرک شاہانہ رزاق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ملازمہ تھی جس نے مبینہ طور پر طلبا کیفنڈز اور ہاوس سبسڈی کے مد میں لاکھوں روپے غبن کی ہے، ملزمہ کے خلاف اینٹی کرپشن پشاور میں انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزارہ کے وکیل اشفاق داودزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ ملزمہ کے خلاف شواہد میں شکوک اور شبہات ہیں اور کوئی ٹھوس ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے, عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر خاتون سینئر کلرک کو مقدمے سے بری کرددیا







